بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ قم کے استاد آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے درسِ فقہ کے آغاز میں ایام فاطمیہ کی آمد پر، سیدہ فاطمہ زہرا صدیقہ کبریٰ (سلام اللہ علیہا) کی شخصیت کے علمی، روحانی پہلوؤں اور بلند مقام کی تشریح و تبیین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا:
دوسری اور آخری قسط:
سورہ آل عمران کی آیت 61 میں ارشاد ربانی ہے:
﴿فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ﴾؛
ہر گاہ ـ (مسیح علیہ السلام) کے بارے میں علم و دانش پر علم پر مبنی دلائل آپ کے پاس آنے کے بعد، بارے میں آپ تک پہنچی ہے (پھر بھی) آپ سے کٹ حجتی کرنا چاہے تو ان سے کہہ دیجیے کہ آؤ! ہم بلالیں اپنے بیٹوں کو اور تمہارے بیٹوں کو، اور اپنی عورتوں کو اور تمہاری عورتوں کو، اور اپنے نفسوں (جانوں) کو اور تمہارے نفسوں (جانوں) کو؛ مباہلہ کریں اور اللہ کی لعنت قرار دیں جھوٹوں پر۔"
یہ آیت ان لوگوں کے خاص مقام اور مرتبے کی نشاندہی کرتی ہے جنہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) نصارائے نجران (نجران کے عیسائیوں) سے مباللہ کے لئے اپنے ساتھ لائے تھے۔
یہ التجا اور آہ و زاری کی ایک ایسی کیفیت تھی، جو انسان کے وجود کی اتہاہ گہرائیوں سے پھوٹتی ہے جو آپؐ دفاعِ حق اور دینِ الٰہی کے تحفظ کی خاطر، درگآہ خداوندی میں انجام دی۔
کبھی انبیاء (علیہم السلام) اللہ کی درگاہ سے درخواست کرتے ہیں کہ حق کے دشمنوں کو عذاب دے اور خداوند یہ دعا قبول بھی کرتا ہے، لیکن "آیتِ مباہلہ" میں تعبیر یہ ہے کہ ہم خود خدا کی لعنت جھوٹوں پر قرار دیتے ہیں؛ ﴿ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ﴾۔
ہم یہ کام کرتے ہیں، ہم عذاب کو ـ جو خدا کی لعنت ہے، ـ بھیجتے ہیں، البتہ اللہ کے اذن سے! اور بددعا اور مباہلہ میں بہت فرق ہے، یہ تعبیر ان لوگوں کے خاص مقام اور مرتبے کی نشاندہی کرتی ہے جو اس واقعے میں موجود تھے۔
کبھی کوئی چیز خدا کے خزانہ غیب میں موجود ہوتی ہے اور خدا خود اسے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ) کو عطا کرتا ہے، لیکن کبھی اس خزانہ غیب کی کنجی ایسے لوگوں کے اختیار میں دے دیتا ہے کہ وہ خود اس سے فائدہ اٹھائیں؛ ان دونوں مقامات میں بہت فرق ہے۔ واقعۂ مباہلہ میں حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا)، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) اور امیرالمومنین (علیہ السلام) کے ساتھ موجود تھیں اور یہ بذات خود آپۜ کے مرتبے کی عظمت بیان کرتا ہے۔
سیدہ فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے معرفتی اور علمی پہلوؤں کا تعارف کرانا، بیان کرنا اور تشریح کرنا سب پر واجب ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اسلامی معاشرہ، علماء اور حوزہ کے طلباء، جامعات سے وابستہ افراد، حکام اور قوم کے تمام افراد اس بزرگ خاتون کی دعا سے فیضیاب ہوں اور اسلامی نظام اور تمام خدمت گزار اور میدان میں راتوں کو جاگنے والے [مبعوث عوام] سیدہ صدیقۂ کبریٰ (سلام اللہ علیہا) کی عنایت اور دعا سے مستفیض ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ